Zindagi Mein To Sabhi Pyar Kiy (From "Azmat")
3
views
Lyrics
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں میں تو مر کر بھی، مِری جان، تجھے چاہوں گا زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں ♪ تُو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو یہ مِری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے اک ذرا سا غمِ دوراں کا بھی حق ہے جس پر میں نے وہ سانس بھی تیرے لیے رکھ چھوڑی ہے تجھ پہ ہو جاؤں گا قربان، تجھے چاہوں گا میں تو مر کر بھی، مِری جان، تجھے چاہوں گا زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں ♪ اپنے جذبات میں نغمات رچانے کے لیے میں نے دھڑکن کی طرح دل میں بسایا ہے تجھے میں تصور بھی جدائی کا بھلا کیسے کروں میں نے قسمت کی لکیروں سے چرایا ہے تجھے پیار کا بن کے نگہبان تجھے چاہوں گا میں تو مر کر بھی، مِری جان، تجھے چاہوں گا زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
Audio Features
Song Details
- Duration
- 03:21
- Key
- 10
- Tempo
- 173 BPM